Posts

Showing posts from May, 2020

کورونا اور سخی دیہاڑی دار

Image
کورونا اور سخی دیہاڑی دار. کہنے لگا کہ میں نے نماز پڑھ کر گھر داخل ہونے کے لیے دروازہ کھولا ہی تھا اتنے میں آواز آئی سر، سر السلام علیکم، بات سننا۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن تھا۔ کئی دن سے گھر میں محصور تھا، مسجد میں نماز پڑھنے کو بڑا دل چاہ رہا تھا اور دل ہی دل میں رویا کرتا کہ کیسا امتحان کیسی آزمائش کہ رب کریم نے مسجد جانے سے بھی روک دیا، کتنی بڑی غلطی سر زد ہوئی ہے۔ رب کریم ہمیں اس وبا سے نجات فرمائے آمین۔حوصلہ کرکے میں نماز عصر مسجد میں ادا کرنے گیا، پیر جی کے بیٹے قاری خلیل الرحمن صاحب کی وفات ایک روز پہلے ہوئی تھی اس سلسلے میں بھی تعزیت کرنا تھی۔ نماز پڑھ کر رک گیا اور کچھ دیر کے لیے ساتھیوں سمیت پیرجی کے پاس بیٹھ گئے۔ وہاں سے باری باری دوست اٹھتے گئے میں نے بھی اجازت چاہی اور گھر کی طرف چل پڑا۔ گیٹ کھول کر اندر داخل ہونے لگا تو آواز آہی سر، سر السلام علیکم! میں نے اخلاقی طو ر پر گیٹ سے باہر دیکھنے کے لیے مڑا۔ دیکھتا ہو ں دو جوان لڑکے وضع قطع سے مزدور لگ رہے تھے۔ میں نے جواب میں و علیکم السلام کہا اور پوچھا جی، خیریت ہو!، کہنے لگے سر ہم دونوں مزدور ہیں اور آج صبح سے مزدو...

انوکھا صدقہ

Image
انوکھا صدقہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے حکومت پاکستان نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ھے - جس سے فائدہ تو ہو رہا ہے مگر ساتھ ساتھ اس دوران روز کے روز کمانے والا دیہاڑی دار طبقہ بھی کافی متاثر ہو رہا ہے اور وہ کاروبار زندگی بند ہونے کی وجہ سے روزگار سے محروم ہونا شروع ہو گیا ہے - اسی دوران کچھ خدا ترس افراد ان غریب لوگوں کی مدد کے لیے میدان میں آ گئے ہیں جو اپنے اپنے انداز سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں - مثال کے طور پر ہمارے علاقے کے ایک آدمی نے اعلان کیا کہ وہ غریب لوگوں کی مدد کے لئے آٹا تقسیم کرے گا - اعلان سن کر اس آدمی کے گھر کے پاس کافی لوگ جمع ہو گیے - اس آدمی نے کہا کہ وہ زیادہ مدد نہیں کر سکتا صرف ایک ایک کلو آٹا دے سکتا ہے - یہ سن کر لوگوں کا رش کم ہو گیا کیونکہ وہ زیادہ راشن ملنے کی توقع کر رہے تھے اور کم لوگ رہ گئے جو اتنے غریب تھے کہ ایک کلو آٹے کی امداد کو ہی کافی سمجھ رہے تھے- اس آدمی نے ایک ایک کلو آٹے کی تھیلی ان بچے کچے لوگوں میں بانٹنا شروع کی - اور آٹا تقسیم ہونے کے بعد سب لوگ اپنے اپنے گھر چلے گئے - جب ان لوگوں نے گھر جا کر آٹے کی تھیلی کو کھولا تو ان ک...

کورونا وائرس عرب دنیا کی جنگوں کو کیسے متاثر کرسکتا ہے؟

Image
کورونا وائرس عرب دنیا کی جنگوں کو کیسے متاثر کرسکتا ہے؟ اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی جنگ بندی اور انسانی تباہ کاریوں کی انتباہ کے مطالبے کے باوجود متحارب فریقوں نے لڑائی جاری رکھی ہے۔حالیہ ہفتوں میں شام ، لیبیا اور یمن میں کروونا وائرس 19 کی تصدیق ہونے کے بعد ، عرب دنیا میں جنگی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی جنگ بندی اور انسانی تباہ کاریوں کی انتباہ کے مطالبے کے باوجود متحارب فریقوں نے لڑائی جاری رکھی ہے۔حالیہ ہفتوں میں شام ، لیبیا اور یمن میں کروونا وائرس 19 کی تصدیق ہونے کے بعد ، عرب دنیا میں جنگی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور دفاعی تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ تنازعات میں گھرے ہوئے مشرق وسطی کے ممالک میں بڑے پیمانے پر کوویڈ 19 پھیلنے سے انسانیت سوز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ، کیونکہ سالوں کی جنگ نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا خاتمہ کردیا ہے۔گذشتہ ہفتے آئی سی آر سی نے یہ خبردار کیا تھا کہ تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لاکھوں افراد کو پہلے ہی خوراک ، پانی ، طبی خدمات اور بجلی...

لاک ڈاؤن کیوں ضروری ہے ؟

Image
لاک ڈاؤن کیوں ضروری ہے ؟ کچھ نہیں پتہ چلتا کرونا وائرس کب کہاں کیسے لگ سکتا پے اور لگ رہا ہے ۔ کروانا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے کیے لاک ڈاون سخت کرنا ضروری ہے ورنہ انے والے دنوں میں ملک بھر خداناخواستہ اسپتالوں میں آئیسولیشن سینٹز میں جگہ نہ ہونے کے برابر ہوجائے گی ۔ نوٹ : یہ تحریر حقیقت پر مبنی ہے اور میرے پاس میرے دوست کے مسجز اور اس کے کزن کا کرونا ٹیسٹ کا رپورٹ موجود یے ۔

گھر کا پہلا رمضان

Image
گھر کا پہلا رمضان, ’مجھے ایسا لگ رہا ہے یہ میرا گھر میں پہلا رمضان ہے‘،میں آواز سنبھالتے ہوئے بولی، میری آنکھیں چمک رہی تھیں۔ وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ وہ آنسو ہیں جنھیں میں آنکھوں کے در یچوں پہ روکے بیٹھی ہوں ۔ اسکی آنکھوں میں حیرت تھی۔ میں اسکا سوال سمجھ گئی تھی۔’ایسا نہیں ہے کہ میں نے زندگی کے بائیس سال ہی گھر سے دور گزار دیے لیکن جو چار سال گزارے اصل زندگی اسی میں گزری‘ ہوسٹل کے چار سال؟‘،وہ میری بات اب سمجھ رہا تھا۔ ’پھر یہ اداسی کیسی؟ تمہیں تو خوش ہونا چاہییے؟‘ ’تم نہیں سمجھو گے‘، میں دھیمے سے مسکرا دی ’تو سمجھاؤ نا۔اس رمضان میں ایسا کیا تھا؟‘ ’میں نے سمجھا بھی لیا تو تم محسوس نہیں کر سکو گے، لیکن پھر بھی ‘، میں نے بات شروع کی، ’کچھ رشتے خون کے نہیں ہوتے پر ان سے زیادہ پیارے لگتے ہیں۔کچھ لوگوں کے پاس نا ایسا آرٹ ہوتا ہے کہ وہ آپکی کٹھن زندگی کو بھی چمنستان بنا دیتے ہیں۔ جن کے ساتھ گزرا مشکل وقت آپکی زندگی کی حسین یاد بن کے ہمیشہ ساتھ رہتا ہے۔ انہیں ہم دوست کہتے ہیں‘، اسکی آنکھوں اور چہرے پہ میں نے اب تجسّس دیکھا۔ آنکھیں خلا میں گھور رہی تھیں، شاید وہ بھی اپنے دوستوں کو ...

وہ پن دوسرے بچے سے کہہ کر ڈسٹ بن میں پھینکو ادیا، پوری کلاس حیران و پریشان ہوگئی اس بابا جی نے کیا کیا، اس کا نیا پن خوامخواہ پھینک دیا۔ جس سٹوڈنٹ کا پن تھا اس کے چہرے کے تاثرات قابل دید تھے۔

Image
میں ہیڈ ماسٹرصاحب سے ملنے گیا، حال احوال پر گفت و شنید ہو ئی، اٹھ کر جانے سے پہلے میں نے کہا سر اگر اجازت ہو تو میٹرک کلاس وزٹ کر سکتا ہوں اور ان طلبا سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، اچھی دُعا سلام تھی، کہتے چلو ہم دونوں چلتے ہیں، آفس سے اٹھے کلاس انچارج سے ہلکا سا تعارف ہوا، کمرہ جماعت میں داخل ہوا۔ میں نے طلبا سے پوچھا مجھے جانتے ہو کسی نے کہا جی کسی نے کہا نہیں جی، خیر ہلکی سے گفتگو کے بعد میں ان سے مخاطب ہوا کہ میں آج آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں میری بات توجہ سے سننا اور جتنے بھی سوال مائنڈ میں آئیں بعد میں کرنا، لیکن درمیان میں نہ بولنا۔ تجسس پیدا کیا تو میں بلیک بورڈ کی طرف لپکا، ایک نقشہ سا کھینچ دیا۔ اس کی تفصیل میں اس طرح گویا ہوا کہ A پارٹی B پارٹی کا پڑوسی ہے، Aکافی غریب ہے لیکن سفید پوش بھی ہے، یہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے سے قاصر ہے اگر پڑھا بھی لے تو بڑی مشکل سے میٹرک ہی پاس کر سکے شاید، دوسری پارٹی مالی طور پر کافی بہتر ہے وہ چاہے تو پڑوسی کے بچوں کی تعلیم کا خرچہ برداشت کر سکتا ہے۔ اب مسئلہ درپیش آرہا تھا کہ کس طرح Aکے بارے میں Bکو بتایا جائے، خیر محلے کے ایک بزرگ تھے جن پر پورا م...